برن یونٹ فعال شکریہ جناب ڈپٹی کمشنر ضلع شخوپورہ

برن یونٹ فعال شکریہ جناب ڈپٹی کمشنر ضلع شخوپورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مکرمی!میں آپ کے موقر روز نامے کی وساطت سے عرض کرنا چاہتا ہوں کہ اہل ضلع شیخوپورہ انتظامی امور کے حوالے سے خوش قسمت ہیں کہ انہیں کرن خورشید صاحبہ،ارقم طارق کے بعد سید طارق محمود بخاری کی صورت میں اعلیٰ منتظم ڈپٹی کمشنر ملا ہے کرن خورشید صاحبہ اور ارقم طارق صاحب نے عوامی فلاح و بہبود کے حوالوں سے جو امور ترتیب دئیے انہیں عوام آج بھی سراہتے ہیں اسی طرح سید طارق محمود بخاری صاحب نے ڈپٹی کمشنر کی ذمہ دارای سنبھالی ہے وہ خوب سے خوب ترکی اعلیٰ مثال بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں برن یونٹ کو فعال،بلڈ بنک اور جدید لیبارٹری کو آپریشنل کر کے گراں قدر جو خدمت سر انجام دی ہے ہم انہیں اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں برن یونٹ فعال ہونے سے اب مریض لاہور ریفر نہیں ہوں گے اور ان مریضوں کا جدید تقاضوں نے عین مطابق علاج ہو گا گذشتہ دنوں پیروارث شاہؒ کے سالانہ عرس پر ڈپٹی کمشنر صاحب کی سر پرستی میں ان کی ٹیم کے رکن ڈی او پی شہزاد سعیدنے جو انتظامی امور انجام دئیے اور پنجاب کی ثقافت و تہذیب کے جو رنگ بکھیرے وہ اپنی مثال آپ تھے،آخر میں عوامی مفاد عامہ میں ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری صاحب سے گزارش ہے کہ وہ نارنگ منڈی سے متصل بنیادی ہیلتھ یونٹ بر یار نو میں دیہی ایمبو لینس سروس کا اجرا کریں اور لدھیکے شرقی BHU میں سٹاف کی کمی کا ازالہ کریں۔(چوہدری فرحان شوکت ہنجرا0300-8591302)

مزید :

رائے -اداریہ -