پاکستان اور امریکا افغانستان میں امن عمل کیلئے کوشاں ہیں: اسد مجید خان

پاکستان اور امریکا افغانستان میں امن عمل کیلئے کوشاں ہیں: اسد مجید خان
پاکستان اور امریکا افغانستان میں امن عمل کیلئے کوشاں ہیں: اسد مجید خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیٹس برگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ عالمی توجہ کا منتظر ہے، افغان امن عمل کےلئے پاکستان اور امریکا ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر کا پیٹس برگ یونیورسٹی پنسلوینیا میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات 7 دہائیوں پر مشتمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا افغانستان میں امن عمل کے لیے بھرپور کوششیں کررہے ہیں، افغانستان کا امن خطے کے استحکام سے جڑا ہے۔اسد مجید کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں جارحیت کی انتہا کردی ہے، کشمیری 65 دنوں سے قید میں زندگی گزار رہے ہیں۔پاکستانی سفیر نے پیٹس برگ یونیورسٹی میں پاک امریکا تعلقات اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر روشنی ڈالی، پاکستانی سفیر نے افغان امن عمل میں پاکستانی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔دریں اثنا پاکستانی سفیر اسد نے کی کانگریس مین مائیک ڈوئل سے بھی ملاقات کی۔