وزیراعظم عمران خان اورچینی صدرشی جن پنگ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان اورچینی صدرشی جن پنگ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات ،علاقائی ...
وزیراعظم عمران خان اورچینی صدرشی جن پنگ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

  


بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی اور مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پربھی بات چیت ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاک چین سدا بہار شراکت داری دونوں ممالک کے بنیادی مفادات کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ چین کی قیادت اور وفودکی سطح پر مذاکرات میں تجارتی واقتصادی تعاون کے فروغ پربات ہوئی ،چین کی قیادت کیساتھ سی پیک سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ،واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز 2 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچے تھے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، وزیراعظم نے چینی ہم منصب سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...