جے یو آئی (ف)کے مارچ،دھرنے کیخلاف درخواست پر سماعت،اسلام آبادہائیکورٹ کا ڈی سی کو لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کا حکم

جے یو آئی (ف)کے مارچ،دھرنے کیخلاف درخواست پر سماعت،اسلام آبادہائیکورٹ کا ڈی ...
جے یو آئی (ف)کے مارچ،دھرنے کیخلاف درخواست پر سماعت،اسلام آبادہائیکورٹ کا ڈی سی کو لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کا حکم

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے جے یو آئی (ف)کے مارچ اور دھرنے کیخلاف درخواست پر ڈی سی اسلام آباد کو لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کا حکم دیدیا،تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں جے یو آئی (ف)کے مارچ اور دھرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ مولانافضل الرحمان کو آزادی مارچ اور دھرنادینے سے روکاجائے ،سپریم کورٹ اورہائیکورٹ نے دھرنے کیلئے مختص جگہ کرنے کا حکم دیا ہے،اسلام آبادہائیکورٹ نے کہا کہ ضلعی مجسٹریٹ سے دھرنے کی اجازت نہیں لیں گے تواجازت نہیں ملے گی ،2014میں عدالت نے پی ٹی آئی دھرنے پرحکم دیا تھاکہ مجسٹریٹ اجازت دے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ 2014میں عدالت نے کہا تھا مظاہرین کا حق ہے کہ وہ دھرنادے سکیں، ابھی تو دھرنے کے لیے کسی نے درخواست ہی نہیں دی،یہ ڈپٹی کمشنر کا کام ہے کہ وہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرے،پی ٹی آئی کو اس عدالت نے دھرنا دینے کی اجازت دی تھی،ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کا حکم دیدیا،شہری حافظ احتشام نے خود اپنی درخواست کی پیروی کی ،درخواست گزار عدالت کو دلائل سے مطمئن نہ کرسکے،درخواست گزار حافظ احتشام کے وکیل کرنے کی اجازت مانگ لی ،اسلام آبادہائیکورٹ نے درخواست گزار کو وکیل کرنے کی اجازت دیدی ،ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کی درخواست قبل ازوقت ہے ،عدالت کیس پر سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...