چین نے کشمیرسے متعلق پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کی ہے، وزیرخارجہ

چین نے کشمیرسے متعلق پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کی ہے، وزیرخارجہ
چین نے کشمیرسے متعلق پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کی ہے، وزیرخارجہ

  


بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ کشمیر پر چین کی بہت واضح پوزیشن ہے انہوں نے ہماری تاریخی پوزیشن کواپنایاہواہے, زیرخارجہ نے مزیدکہاکہ چینی صدرمختصردورے پربھارت جارہے ہیں، اس غیررسمی دورے سے قبل باہمی امورپرگفتگوہوناضروری تھی, چینی صدرکی واپسی کے بعد دوبارہ ان سے رابطہ ہوگا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرعظم کی چینی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، چینی وزیراعظم سے دوملاقاتیں ہوئی ہیں جبکہ وفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں ہوئی ہیںجس میں علاقائی،عالمی،دوطرفہ تعلقات ،سی پیک اور اقتصادی امور پرتبادلہ خیال کیاگیاجبکہ مختلف مفاہمت کی باہمی یاداشتوں پردستخط بھی کئے گئے۔جنرل اسمبلی میں پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنااصولی نقطہ نظرپیش کیاتھا،سولہ اگست کو پاکستان اورچین مشترکہ حکمت عملی سے آگے بڑھے تھے،چین کے سٹیٹ کونسلراوروزیرخارجہ نے بھی کشمیرکی صورتحال سے متعلق تشویش کا اظہارکیاتھا، جنیوامیں انسانی حقوق اجلاس میں بھی چین اورپاکستان کی مشترکہ حکمت عملی تھی،چین کی بہت واضح پوزیشن ہے انہوں نے ہماری تاریخی پوزیشن کواپنایاہواہے۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے متعلق گفتگوکرتے ہوئے وزیرخارجہ نے مزیدکہاکہ چینی صدرمختصردورے پربھارت جارہے ہیں، اس غیررسمی دورے سے قبل باہمی امورپرگفتگوہوناضروری تھی،چین اورپاکستان کے تعلقات کی نوعیت ایسی ہے کہ ہرموقع پرایک دوسرے کواعتمادمیں لیتے ہیں،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہناتھا کہ چینی صدرکی واپسی کے بعد دوبارہ ان سے رابطہ ہوگا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...