بنگلہ دیش میں شوہر نے اپنی بیوی کا سر مونڈ دیا لیکن وجہ کیا تھی ؟ نہایت افسوسناک خبر

بنگلہ دیش میں شوہر نے اپنی بیوی کا سر مونڈ دیا لیکن وجہ کیا تھی ؟ نہایت ...
بنگلہ دیش میں شوہر نے اپنی بیوی کا سر مونڈ دیا لیکن وجہ کیا تھی ؟ نہایت افسوسناک خبر

  


ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلہ دیش میں 35 سالہ شخص نے ناشتے میں بال نکلنے پر غصے میں آکر بیوی کا سر مونڈ ھ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق خاتون کے ساتھ اس زیادتی پر اہل علاقہ کی جانب سے پولیس سے رابطہ کیا گیا اور تمام صورتحال سے آگاہ کیا جس پر پولیس نے بنگلہ دیش کے گاﺅں ” جوئے پرہت“ میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ببلو مونڈل کو حراست میں لے لیاہے ۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ببلو مونڈال ناشتے میں بال دیکھ کر شدید غصے میں آ گیا جو کہ اس کی بیوی نے بنایا تھا ، پھر اس نے تیز دھار آلہ اٹھایا اور سر کے بال مونڈھ دیئے ۔ملزم کو ممکنہ طور پر اس جرم پر 14 سال تک کی قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی /جرم و انصاف


loading...