چوہدری شوگر ملز کیس ، دوران سماعت لوگوں کی مریم نواز کے ساتھ سیلفیاں ، جج نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیا حکم دیا ؟ جانئے

چوہدری شوگر ملز کیس ، دوران سماعت لوگوں کی مریم نواز کے ساتھ سیلفیاں ، جج نے ...
چوہدری شوگر ملز کیس ، دوران سماعت لوگوں کی مریم نواز کے ساتھ سیلفیاں ، جج نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیا حکم دیا ؟ جانئے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملزکیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ہے تاہم اس موقع پر سماعت کے دوران لوگوں کی مریم نواز کے ساتھ سیلفیوں پر جج نے سخت برہمی کا اظہار کیا ۔

تفصیلت کے مطابق احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت کی جس دوران مریم نواز اور یوسف عباس کو پیش کی گیا ، پیشی کے موقع پر عدالت میں ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اور لوگوں نے مریم نواز کو دیکھ کر ان کے ساتھ سیلفیاں بنانا شرو ع کر دیں ، جج جواد الحسن نے اس سب پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور تمام لوگوں کو فون بند کرنے کا حکم دیا ۔

جج احتساب عدالت نے مریم اور یوسف عباس کو روسٹرم پر طلب کیا تاہم مریم نواز کے ساتھ روسٹرم پر رش ہونے پر انہیں بیٹھنے کی ہدایت کردی، عدالت کے بار بار منع کرنے پر لیگی کارکنان نے عدالت میں شروع شرابا بھی کیا۔بعد ازاں عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روزکی توسیع کردی اور انہیں 23 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو نیب حکام نے چوہدری شوگر ملز کیس کے سلسلے میں 8 اگست کو کوٹ لکھپت جیل سے میاں نوازشریف سے ملاقات کے موقع پر گرفتار کیا تھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...