حکومت پاکستان اور ٹویٹر کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ، بھارت کو ایک اور بڑا جھٹکا

حکومت پاکستان اور ٹویٹر کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ، بھارت کو ایک اور بڑا ...
حکومت پاکستان اور ٹویٹر کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ، بھارت کو ایک اور بڑا جھٹکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سماجی میڈیا پر بھارتی اجارہ داری کو شدید دھچکا پہنچا ہے ،اب کسی بھی پاکستانی کا ٹویٹر اکاونٹ یکطرفہ طور پر معطل نہیں ہو گا کیونکہ حکومت پاکستان اور ٹویٹر انتظامیہ کے مابین معاملات طے پا گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے چیئرمین نیشنل آئی ٹی بورڈ صباحت علی نے امریکہ میں ٹویٹر کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ہے ،جس دورا ن ٹویٹر پر بھارتی اجارہ داری سے پاکستانی صارفین کی آواز دبانے کا معاملہ زیربحث آیااور معاہدہ طے پا گیاہے ۔ جس کے مطابق کے مطابق ٹویٹر آئندہ یکطرفہ طور پر پاکستانی صارفین کے اکاﺅنٹس معطل نہیں کرے گا اور ٹویٹر انتظامیہ کسی بھی شکایت کی صورت میں حکومت پاکستان سے رابطہ کرے گی ۔
یاد رہے کہ کشمیر پر پانچ اگست کے غاصبانہ قبضے کے بعد ٹویٹر پر بھارتی غنڈہ گردی میں تیزی آئی ، اہل کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر پاکستانی صارفین کے اکاﺅنٹس بند ہوئے ۔ بھارتی اجارہ داری کے خلاف حکومت نے ٹویٹر کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا تاہم ٹویٹر نے پاکستانی موقف کو تسلیم کرتے ہوئے اکاﺅنٹس معطلی کا طریقہ تبدیل کیا ۔ٹویٹر انتطامیہ شکایت پر حکومت پاکستان سے رابطہ کرے گی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -