مسلم لیگ ن مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہے، مریم اورنگ زیب

مسلم لیگ ن مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہے، مریم اورنگ زیب
مسلم لیگ ن مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہے، مریم اورنگ زیب

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب کاکہنا ہے مسلم لیگ ن کی پوزیشن واضح ہے ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کردیاہے مسلم لیگ ن ان کے ساتھ ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کوئی غرض نہیں ہے کہ پاکستان کی ترقی کی شرح آدھی رہ گئی ہے، نوازشریف کے منصوبوں کی وجہ سے ترقی کی شرح 6 فیصد پر پہنچی تھی، پاکستانی عوام کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیاگیاہے،یہ وہ وزیراعظم ہے جس کے پاس عوامی مسائل کا حل انڈے، کٹے اورلنگرہے، سیلانی ٹرسٹ کے لنگرپراپنی تختی لگادی گئی ہے، نوازشریف کے منصوبوں پربھی اپنی تختیاں لگائی جارہی ہیں، ان کو عوامی مسائل سے نہیں پانچ سو لوگوں کوجیلوں میں ڈالنے سے غرض ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...