وائٹ واش یاکم بیک؟ فیصلہ آ ج ہوگا

وائٹ واش یاکم بیک؟ فیصلہ آ ج ہوگا
وائٹ واش یاکم بیک؟ فیصلہ آ ج ہوگا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سری لنکاکے درمیان تیسرا اورآخری ٹی ٹوئنٹی آج ہوگا،سیریز کے پہلے دومیچزمیں سری لنکانے پاکستان کوبڑے مارجن سے شکست دیتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار سیریزدوتین سے اپنے نام کرلی،وائٹ واش سے بچنے کےلئے شاہینوں کوآج کا میچ جیتنا لازمی ہوگا۔

گزشتہ میچ میں سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورزمیں 6وکٹوں کے نقصان پر182رنز کا ٹارگٹ دیا،ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ شروعات سے ہی مشکل کاشکارہوگئی تھی اور شاہین 147رنز پرہمت ہارگئے، محمد عامرا ورحسنین مہنگے ترین بالرزثابت ہوئے جنہوں نے بالترتیب 40اور 39 رنز دیے۔

پاکستان کی جانب سے عمادوسیم، شاداب اوروہاب ریاض ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے جبکہ سری لنکا کے3 کھلاڑی رن آوٹ ہوئے تھے،شاہینوں کے آج کے میچ میں لازمی کم بیک کرنا ہوگا ورنہ وائٹ واش کی حزیمت کا سامنا کرناپڑسکتاہے۔

مزید : کھیل


loading...