کس ملک کی کتنی وقعت ہے ، فہرست جاری لیکن اس میں پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

کس ملک کی کتنی وقعت ہے ، فہرست جاری لیکن اس میں پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جان ...
کس ملک کی کتنی وقعت ہے ، فہرست جاری لیکن اس میں پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کیٹو (Cato)انسٹیٹیوٹ ہر سال دنیا کے ممالک کی ایک فہرست جاری کرتا ہے جس میں تمام ملکوں کی ’وقعت‘ کے لحاظ سے درجہ بندی کی جاتی ہے۔ کیٹو انسٹیٹیوٹ تمام ممالک میں افراط زر، بینک لینڈنگ ریٹس ، بے روزگاری اورجی ڈی پی کا موازنہ کرکے ’Misery Index‘ مرتب کرتا ہے۔ انسٹیٹیوٹ کی طرف سے اب سال 2018ءکی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے جس میں وینزویلا کو دنیا کا سب سے کم وقعت ملک قرار دیا گیا ہے جس کی معاشی حالت دنیا میں سب سے بدتر ہے۔ فہرست میں پہلے دس بے وقعت ترین ممالک میں بالترتیب ارجنٹینا، ایران، برازیل، ترکی، نائیجیریا، ساﺅتھ افریقہ، بوسنیا، مصر اور یوکرین شامل ہیں۔

بدقسمتی سے پاکستان کا درجہ بھی انتہائی کم وقعت ممالک میں آیا ہے جو اس فہرست میں 34ویں نمبر پر ہے۔ اس کا انڈیکس 16.7فیصد آیا ہے۔ پاکستان کے مقابلے میں بھارت 10پوائنٹس بہتری کے ساتھ 44ویں نمبر پر ہے جس کا انڈیکس 13.2فیصد ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2017ءمیں اسی انڈیکس میں پاکستان کی پوزیشن بدرجہا بہتر تھی اور پاکستان 55ویں نمبر پر آیا تھا۔ تب اس کا انڈیکس 11.1فیصد تھا۔ دوسری طرف بھارت 2017ءمیں بھی 44ویں پوزیشن پر تھا اور رواں سال بھی اسی پوزیشن پر برقرار رہا تاہم پاکستان کی مالی حالت اس ایک سال میں اس قدر ناگفتہ بہ ہوئی کہ 55ویں نمبر سے گر کر 34ویں نمبر پر آ گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...