پاکستان سری لنکا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ پنک ڈے سے منسوب

پاکستان سری لنکا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ پنک ڈے سے منسوب
پاکستان سری لنکا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ پنک ڈے سے منسوب

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سری لنکا کے درمیان سیریز کا آخری میچ پنک ڈے سے منسوب کردیاگیا، صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اورچیئرمین پی سی بی میچ سے قبل پنک ڈے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاک سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ کو بریسٹ کینسرسے آگاہی کے دن کی مناسبت سے پنک ڈے سے منسوب کر دیاگیا، کرکٹ میچز کو پنک ڈے سے منسوب کرنے کی روایت آسٹریلیا اورجنوبی افریقامیں موجودہے لیکن اب پاکستان نے بھی اس روایت کواپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی سٹیڈیم میں ہونے والا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ گلابی رنگ سے رنگاہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آخری کومیچ کو چھاتی کے سرطان کی آگاہی کیلئے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا، صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو پنک ربن پہنائیں گے جبکہ دیگرتمام کھلاڑی اورمیچ آفیشلزبھی پنک ربن پہنیں گے،سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں میں بھی 12ہزار پنک ربن تقسیم کیے جائیں گے جبکہ 750 تماشائیوں میں پنک شرٹس بھی تقسیم کی جائیں گی۔

مزید : کھیل


loading...