پی ایم ایل این یو اے ای کے نئے عہدیداروں کا اعلان

پی ایم ایل این یو اے ای کے نئے عہدیداروں کا اعلان
پی ایم ایل این یو اے ای کے نئے عہدیداروں کا اعلان

  


دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے جنرل سیکرٹری غلام مصطفی فضل کی رہائشگاہ پر انعقاد پذیر ہونے والے ایک اجلاس میں کچھ نئے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔پی ایم ایل این گلف ریجن کے صدر اور پی ایم ایل این انٹرنیشنل کے جنرل سیکرٹری چودھری نورالحسن نتویر سے مشاورت کے بعد غلام مصطفی نے مندرجہ ذیل عہدوں اور ناموں کا اعلان کیا۔ جمیل بندیال وائس پریذیڈنٹ پی ایم ایل این یو اے ای، شاہدرزاق ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این یو اے ای،ملک دوست محمد اعوان کوآرڈی نیٹر پی ایم ایل این انٹرنیشنل،چودھری خالد بشیر وائس پریذیڈنٹ گلف ریجن سلمان خان چیف آرگنائزر پی ایم ایل این یو اے ای، راجہ خالد وائس پریذیڈنٹ، مختار قریشی وائس پریذیڈنٹ اور رانا محمد افضل وائس پریذیڈنٹ پی ایم ایل این امرالقیوین۔ اس موقع پر شیخ محمد عارف، خواجہ عبدالوحید پال، عرفان اقبال طور، چودھری صغیر احمد، سرفراز فضل، میاں جاوید یعقوب، ملک جاوید، راﺅ اکبر،راجہ ظہیر سملالوی، ملک شہزاد یونس، رمضان شان، عامر سہیل گھسن، غوث قادری، شہباز غفار، ڈاکٹرمحبوب احمد، اور دیگر ارکان موجود تھے۔ چودھری نورالحسن تنویر نے بذریعہ ٹیلی فون خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم ایل این یو اے ای کی ٹیم قابل تعریف ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر چودھری محمد الطاف، جنرل سیکرٹری غلام مصطفی فضل اور کوآرڈی نیٹر خواجہ عبدالوحید پال اور دیگر سینئرعہدیداران پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے ہر ارکان سے کہاکہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں اور اپنے سینئر عہدیداران کو فالو کریں ، پاکستان مسلم لیگ ن کل بھی مضبو ط تھی آج بھی مضبوط ہے جبکہ آنے والا کل پھر مسلم لیگ ن کا ہے۔ ہم اپنے قائد محمد نواز شریف کے سپاہی ہیں اور ہر دم ان کے ساتھ ہیں غلام مصطفی فضل نے نئے عہدیداران کو مبارکباد دی اور مل کر پی ایم ایل این کے لئے کام کرنے کا عزم کیا جبکہ تقریب میں آنے والے مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

مزید : عرب دنیا


loading...