(ن) لیگ نے پنجاب اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا مگر کیوں؟ وجہ بھی سامنے آگئی

(ن) لیگ نے پنجاب اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ...
(ن) لیگ نے پنجاب اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا مگر کیوں؟ وجہ بھی سامنے آگئی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ نے (ن)کا پنجاب اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارکان نے حکومت کی جانب سے اسیر ممبران اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے کیخلاف انتہائی اقدام کا فیصلہ کیا ہے،جس کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن نے فیصلے کی توثیق کے لئے جمعرات کو پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ اپوزیشن لیڈر کو پی اے سی ون کی چیئرمین شپ نہ دینے حمزہ شہباز اور سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کیخلاف ردعمل بتایا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...