وزیراعظم عمران خان کا چین سے وطن واپسی پر دورہ سعودی عرب کا امکان

وزیراعظم عمران خان کا چین سے وطن واپسی پر دورہ سعودی عرب کا امکان
وزیراعظم عمران خان کا چین سے وطن واپسی پر دورہ سعودی عرب کا امکان

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے چین سے وطن واپسی پر سعودی عرب کے دورے کا امکان ہے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا امکان ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم چین سے واپسی پر سعودی عرب جائیں گے ، وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات کریں گے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان چین کے دو روزہ دورے پر ہیں جہاں وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر اور وزیراعظم سمیت  کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں ،اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان مختلف مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوئے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی چین کے دورے پر ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...