بلاول کے نام سے ہاﺅسنگ سکیم بھی چلائے جانے کا انکشاف

بلاول کے نام سے ہاﺅسنگ سکیم بھی چلائے جانے کا انکشاف
بلاول کے نام سے ہاﺅسنگ سکیم بھی چلائے جانے کا انکشاف

  


کراچی(ما نیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نام سے کراچی میں جعلی ہائوسنگ سکیم چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اینٹی کرپشن ایسٹ نے چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایسٹ ضمیر عباسی کے مطابق جعلی سکیم کے حوالے سے متعدد شکایات ملنے پر بلاول بھٹو ویلفیئر ہائوسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے کمپنی کے سی ای او کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے جعلی ہائوسنگ سکیم کے ذریعے شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے۔منظم گروپ سرکاری زمین پر قبضہ کرکے سکیم دکھا رہا تھا، جس سکیم کا وجود ہی نہیں، اس کی چونسٹھ فائلیں بھی فروخت کر دی گئیں۔نوری آباد میں زمین دکھا کر جعلسازی کی جا رہی تھی۔ اینٹی کرپشن ایسٹ کے مطابق گروپ مزید سکیمیں چلا رہا ہے جس کی جانچ کی جا رہی ہے۔

مزید : رئیل سٹیٹ /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...