طالبعلم کے انکشاف پر بچوں سے بد اخلاقی کرنے اور ویڈیو ز بنانیوالا گروہ گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

طالبعلم کے انکشاف پر بچوں سے بد اخلاقی کرنے اور ویڈیو ز بنانیوالا گروہ ...
طالبعلم کے انکشاف پر بچوں سے بد اخلاقی کرنے اور ویڈیو ز بنانیوالا گروہ گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

  


پتوکی،قصور(نمائندہ پاکستان،بیورورپورٹ) پتوکی میں بچوں سے بد اخلاقی کرکے ویڈیو بنا کربلیک میل کرنے والے گروہ کے تین ملزم گرفتار،ملزمان بچوں کی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرتے تھے۔تفصیلات کے مطابق پانچ ملزمان نے محلہ رضا آباد کے رہائشی طالبعلم (م) کو ورغلا کر مختلف مقامات پر بداخلاقی کانشانہ بنایا۔سٹی پولیس پتوکی نے متاثرہ طالبعلم کے وا لد عبدالقیوم کی درخواست پرگروہ کے پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تین کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ ا ڑھائی سال سے (م)کو بلیک میل کر کے اس کے ساتھ بد اخلاقی کرتے رہے۔ پولیس نے مرکزی ملزم ساجد سمیت تین کوگرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے موبائل فون بھی برآمد کر لئے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے دیگر بچوں کیساتھ بد اخلاقی کی ویڈیوز بھی برآمدہوئی ہیں اور مزید دو مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ باقی دو ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہے ہیں۔ ڈی پی او زاہد نواز مروت کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /قصور


loading...