برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کا دورہ پاکستان لیکن کیا ان کے بچے ساتھ آئیں گے یا نہیں؟ پتہ چل گیا
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ رواں ماہ پاکستان دورے پر آرہے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ شہزادی کیٹ اپنے ہمراہ ایک خاص شخصیت کولائیں گی۔واضح رہے برطانوی شاہی خاندان کے بڑے صاحبزادے شہزادہ ولیم اوران کی اہلیہ شہزادی کیٹ 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ولیم کے علاوہ شہزادی کیٹ کے ہیئر ڈریسر ان کے ہمراہ پاکستان آئیں گے جن کے بغیر وہ کسی دورے پر نہیں جاتیں۔اس خاص ’ہیر ڈریسر‘کا کام کیٹ کے بالوں کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا ہے۔کیٹ کا کہنا ہے کہ ا±ن کے لیے ہیر ڈریسر کا ہر وقت ہونا بہت ضروری ہے۔ وہ اپنے ہیئر ڈریسر کے بغیر کہیں نہیں جاتیں۔ دوسری جانب بتایا جارہا ہے کہ ولیم اور کیٹ اپنے بچوں کوساتھ نہیں لائیں گے، ہیر ڈریسر کے علاوہ ان کے ہمراہ نجی سیکرٹریز، ذاتی معاونین اور دو پروگرام کو آرڈینیٹر موجود ہوں گے۔ واضح رہے کہ یہ شہزادہ ولیم اور کیٹ کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا، اس سے قبل 2006 میں شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر پاکستان آچکے ہیں۔برطانوی ملکہ الزبتھ دوم بھی دو مرتبہ پاکستان کا تاریخی دورہ کر چکی ہیں،ملکہ الزبتھ نے 1961ءمیں پہلا پاکستان کا دورہ کیا تھا،جس میں انہوں نے کراچی کے علاقے لانڈھی، کورنگی کی نئی بستیوں کا دورہ کیا اور فریئر ہال میں زعماءسے ملاقات کی۔1997ءمیں ملکہ الزبتھ ایک مرتبہ پھر پاکستان آئیں تھیں اور انہوں نے پارلیمنٹ سے بھی خطاب کیاتھا۔اس سے پہلے 1996 میں شہزادہ چارلس کی اہلیہ اورشہزادہ ولیم کی والدہ لیڈی ڈیانا بھی پاکستان آئی تھیں۔ انہوں نے اس دورے میں عمران خان کے ہمراہ شوکت خانم کینسر اسپتال کا بھی دورہ کیا تھا۔