صحت انصاف کارڈ سے کتنے کروڑ لوگ مستفیدہونگے، وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑابیان سامنے آگیا
چکوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے کہا ہے کہ تین کروڑشہریوں میں صحت انصاف کارڈزتقسیم کئے جائیں گے، ابتک 1لاکھ سے زائدشہری اس سہولت سے مستفیدہوچکے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے شہریوں کو صحت سہولیات فراہمی سے متعلق تقریب کے سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار چکوال پہنچے جہاں انہوں نے شہریوں میں کارڈزتقسیم کئے، تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہریوں کوصحت کی بہترین سہولیات فراہمی حکومت کے منشورکاحصہ ہے، صحت انصاف کارڈز سے شہری باآسانی اپنا علاج کسی بھی سرکاری یا پرائیویٹ ہسپتال سے مفت کرواسکیں گے، کارڈکے تحت 7لاکھ روپے تک کے اخراجات حکومت برداشت کریگی،غریب اور مستحق افراد کے علاج معالجے کےلئے یہ ایک بہترین منصوبہ ہے، جہلم میں 3جبکہ چکوال میں 4لاکھ شہریوں میں صحت انصاف کارڈز تقسیم کیے جائیں گے۔
وزیراعلی نے دورہ چکوال اورجہلم کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا جس میں انٹرٹینمنٹ اورپارک اورواٹرسپورٹس منصوبے شامل ہیں، اسکے علاوہ پوسٹ گریجوایٹ کالج چکوال کے بی ایس بلاک کی تعمیرکابھی سنگ بنیاد رکھاگیا، جبکہ دھارابی جھیل میں ریزاٹ اوررابطہ سڑک کا منصوبہ بھی شامل ہے۔