رانا ثناءاللہ کیخلاف منشیات کیس ، سیف سٹی پراجیکٹ نے عدالت میں جو سی ڈی جمع کروائی اس میں کیا ہے ؟ پتا چل گیا

رانا ثناءاللہ کیخلاف منشیات کیس ، سیف سٹی پراجیکٹ نے عدالت میں جو سی ڈی جمع ...
رانا ثناءاللہ کیخلاف منشیات کیس ، سیف سٹی پراجیکٹ نے عدالت میں جو سی ڈی جمع کروائی اس میں کیا ہے ؟ پتا چل گیا

  


فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے آج رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کا 9 روزہ ریمانڈ منظور کر لیاہے تاہم عدالت میں جمع کروائی گئی سی ڈی ویڈیو نہیں بلکہ تصاویر ہیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سیف سٹی پراجیکٹ کی عدالت میں جمع کرائی گئی سی ڈی میں ویڈیو نہیں بلکہ تصاویر ہیں جبکہ رانا ثناءاللہ کے وکیل فرہاد شاہ نے کہاہے کہ ایف آئی آر میں وقت 3 بج کر 25 منٹ کا وقوعہ بتایا گیاہے ، سیف سٹی پراجیکٹ کی سی ڈی سے ہمارا موقف سچ ثابت ہوتا ہے ،سیف سٹی نے جو سی ڈی دی اس میں ویڈیو نہیں ہے ، تصاویر سے صاف ظاہر ہورہاہے کہ ایف آئی آر میں درج وقت غلط اور جھوٹا ہے ۔

انسداد منشیات کی عدالت میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ءاللہ کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن آزادی مارچ کے حوالے سے پارٹی قیادت کو فالو کریں، اطلاع ملی ہے کہ ن لیگ آزادی مارچ میں شرکت کرےگی، کارکن پارٹی کے فیصلے کی روشنی میں آزادی مارچ میں بھر پورشرکت کریں۔انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کے ریکارڈ نے میرے مو¿قف کو درست ثابت کیا ہے، شہریار آفریدی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، ریکارڈ سے ثابت ہوگیا ٹول پلازہ پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، یہ بتائیں موقع پر کہاں برآمدگی ہوئی، ساری کارروائی تھانے جاکر فرضی کی گئی، میں نے کبھی زندگی میں ہیروئن کو نہیں دیکھا اور نہ کبھی سگریٹ پیا۔

مزید : قومی


loading...