کراچی پولیس نے 111 قتل کی وارداتوں میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا

کراچی پولیس نے 111 قتل کی وارداتوں میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا
کراچی پولیس نے 111 قتل کی وارداتوں میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر غلام نے کہاہے کہ ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا گیاہے جو کہ 111 قتل کی وارداتوں میں ملوث ہے ، ملزم سرکاری عباسی شہید ہسپتال میں ملازم تھا اور اس کا نیٹ ورک بھی بے نقاب ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر کا کہناتھا کہ بے نقاب ہونے والے نیٹ ورک کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ، اس گروہ کے خلاف 57 مقدمات اب تک سامنے آچکے ہیں۔ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے کہا کہ گرفتار ملزم سانحہ 12 مئی میں بھی ملوث ہے، کچھ عرصہ قبل اس نے اپنا حلیہ تبدیل کرلیا اور تبلیغ پر چلا گیا تھا۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل ہونے والی طالبہ مصباح کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، اس واقعے میں کچرا چننے والے افغانی جرائم پیشہ ملوث ہیں۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے اپنے ساتھی بشیر افغانی سمیت واردات کی تھی، واردات کے دوران چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور مفرور ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، یہ افغانی گینگ ہے جس نے کچرا چننے سے اپنا کام شروع کیا اور ڈکیتیاں شروع کردیں، کراچی میں کچراچننے والے افغانی ریکی کرکے وارداتیں کرتے ہیں۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...