سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کردیا

سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کردیا
سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا ۔سری لنکا نے پاکستان کو 13رنز سے شکست دی ۔پاکستان کی ٹیم 148رنز کے تعاقب میں 134رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔
تفصیل کے مطابق قذافی سٹیڈم میں ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکا نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر147رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے گناٹھلاکا 8،سمروکرمہ 12،راجاپاسکا 3،پریرا 13،شانکا 12،مدوشنکا 1سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے عمدہ باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد عامر نے 3،عماد وسیم اور وہاب ریاض نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں پاکستانی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 134رنز ہی بنا سکی ۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان 0،بابر اعظم 27،حارث سہیل 52،سرفراز احمد اور افتخار احمد 17,17،عماد وسیم 3اور آصف علی 1سکور پر آوٹ ہوئے ۔

مزید :

کھیل -