وہ پولیس آفیسر جسے اس کی بھتیجی شہادت سے پہلے ڈیوٹی پر جانے سے روکتی رہی، ویڈیو وائرل، ہر آنکھ نم ہو گئی

وہ پولیس آفیسر جسے اس کی بھتیجی شہادت سے پہلے ڈیوٹی پر جانے سے روکتی رہی، ...
وہ پولیس آفیسر جسے اس کی بھتیجی شہادت سے پہلے ڈیوٹی پر جانے سے روکتی رہی، ویڈیو وائرل، ہر آنکھ نم ہو گئی

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ ماہ 5ستمبر کے روز کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ڈاکوﺅں کے ساتھ پولیس مقابلہ ہوا جس میں نوجوان پولیس اہلکار ذیشان شہید ہو گیا تھا۔ ذیشان اور اس کی ننھی سی بھتیجی کی ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، کہ جس نے بھی دیکھی اس کی آنکھیں نم ہو گئی۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ ویڈیو ذیشان کی شہادت کے دن کی ہے جب وہ گھر سے ڈیوٹی کے لیے روانہ ہو رہا تھا اور اس کی ننھی بھتیجی فریحہ اسے ڈیوٹی پر جانے سے روک رہی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ذیشان اسے ٹالنے کے لیے کہتا ہے کہ میں کپڑے بدل لوں، پھر ساتھ چلتے ہیں لیکن فریحہ نہیں مانتی، جب ذیشان جانے کے لیے قدم اٹھاتا ہے تو وہ اس کے پیروں سے چمٹ جاتے ہیں اور نہیں نہیں کہتے لگتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپنی بھتیجی کو کسی طرح بہلا کر جب ذیشان ڈیوٹی پر پہنچتا ہے تو ناظم آباد میں ان کی مڈبھیڑ ڈاکوﺅں سے ہو جاتی ہے۔ ایک گولی ذیشان کو لگتی ہے اور وہ موقع پر ہی خالق حقیقی سے جا ملتا ہے۔ گھر سے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی جب ذیشان کی شہادت کی خبر گھر پہنچتی ہے تو ایک کہرام مچ جاتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...