”ایل این جی ہم سے لیں“ قطر کے بعد ایک اور بڑے ملک نے پاکستان کو پیشکش کر دی

”ایل این جی ہم سے لیں“ قطر کے بعد ایک اور بڑے ملک نے پاکستان کو پیشکش کر دی
”ایل این جی ہم سے لیں“ قطر کے بعد ایک اور بڑے ملک نے پاکستان کو پیشکش کر دی

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کے بعد اب آذربائیجان نے بھی پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ دی نیشن کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ کی قیادت میں ایک وفد نے وزیرپٹرولیم عمر ایوب خان سے ملاقات کی، جس میں وفد نے پاکستان کو طویل مدت کے لیے ایل این جی خریدنے کی پیشکش کی۔ اس کے علاوہ وفد نے پاکستان میں آئل و گیس کی تلاش، توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔

رپورٹ کے مطابق اس وفد میں آذربائیجان کی سرکاری آئل کمپنی کے کنٹری ہیڈ بھی شامل تھے۔ ملاقات میں آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ ”پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور میرا ملک پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہش مند ہے۔ خاص طور پر ہم پاکستان کے انرجی سیکٹر میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ “ وزیرپٹرولیم عمرایوب خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ”ہماری حکومت کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے ’اوپن ڈور‘ پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔ حکومت نے ہر شعبے میں کاروباری لاگت کم کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، جس سے پاکستان میں کاروبار کرنا بہت آسان ہو گیا ہے۔ پاکستان کھلی، شفاف اور مسابقتی مارکیٹ پر یقین رکھتا ہے۔“

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...