عمران خان نے گھر سے احتساب شروع نہ کیا توماتمی تقریریں کرتے رہیں گے ، ارشاد بھٹی

عمران خان نے گھر سے احتساب شروع نہ کیا توماتمی تقریریں کرتے رہیں گے ، ارشاد ...
عمران خان نے گھر سے احتساب شروع نہ کیا توماتمی تقریریں کرتے رہیں گے ، ارشاد بھٹی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ عمران خان اپنے گھر سے احتساب کرسکتے ہیں تو خوش آمدید بصورت دیگر وہ ماتمی تقریریں کرتے رہیں گے اور ہم بھی ماتم کرتے رہیں گے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگوکرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ جب سے وزیر اعظم نے یہ بیان دیاہے کہ چین نے وزیر کے عہدے کے 400افراد کوجیلوں میں ڈالاہے سب کو جمہوریت خطرے میں نظر آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پتہ ہے کہ سابق صدر اوردوسابق وزیر اعظم جیلوں میں ہیں لیکن ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم بھی کرپشن ختم کرنے کیلئے چین سے سیکھنا چاہتے ہیں تو اس میں کیا غلط بات ہے ؟

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کوئی بات غلط نہیں کی ہے ، عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو زبانی طور پر پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی لیکن عملی طور پر بہت سوں نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے گھر سے احتساب کرسکتے ہیں تو خوش آمدید بصورت دیگروہ ماتمی تقریریںکرتے رہیں گے اور ہم بھی ماتم کرتے رہیں گے ، کرناہے تو کچھ کرلیں ، ابھی چارسال باقی ہیں۔

مزید : قومی


loading...