”عمران خان اس سب لوگوں کوجیل میں ڈال سکتے ہیں “،تجزیہ کار مظہر عباس نے نشاندہی کردی

”عمران خان اس سب لوگوں کوجیل میں ڈال سکتے ہیں “،تجزیہ کار مظہر عباس نے ...
”عمران خان اس سب لوگوں کوجیل میں ڈال سکتے ہیں “،تجزیہ کار مظہر عباس نے نشاندہی کردی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ عمران خان ان سب لوگوں کوجیل میں ڈال سکتے ہیں جن میں ان کی اپنی کابینہ کے لوگ بھی شامل ہیں لیکن عمران خان تو خود ان لوگوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں جن کے خلاف سپریم کورٹ سے فیصلے آئے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا وزارت عظمیٰ کے عہدے پر بیٹھ کر انسان خواہش کا اظہار نہیں کرتا بلکہ عملی طور پر کام کرسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ان سب لوگوں کوجیل میں ڈال سکتے ہیں جن میں ان کی اپنی کابینہ کے لوگ بھی شامل ہیں لیکن عمران خان تو خود ان لوگوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں جن کے خلاف سپریم کورٹ سے فیصلے آئے ہیں۔

مظہر عباس کا کہنا تھاکہ گرفتاریاں کی جائیں لیکن ایسے نہ کیا جائے جس طرح نیب نے اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپہ ماراہے اورگھر میں گھس گئے ہیں باوجود اس کے وہ بندہ شہر میں موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم چین میں سرمایہ کاروں کو بتارہے ہیں کہ میرا ملک کرپٹ ہے اور میں ان لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتا تو اس طرح کون سرمایہ کاری کرنے کیلئے آئے گا ؟

مزید : قومی


loading...