کونسا وزیر جیل میں ڈالنے کیلئے کیس سمیت موجود ہے ؟ حفیظ اللہ نیازی نے بتادیا

کونسا وزیر جیل میں ڈالنے کیلئے کیس سمیت موجود ہے ؟ حفیظ اللہ نیازی نے بتادیا
کونسا وزیر جیل میں ڈالنے کیلئے کیس سمیت موجود ہے ؟ حفیظ اللہ نیازی نے بتادیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ عمران خان کے پاس جیلوں میں ڈالنے کیلئے وزیروں کی کمی نہیں ہے ، قوم کو کیوں دھوکا دیا جارہاہے ؟ پرویز خٹک کیس سمیت موجود ہیں اور اعظم سواتی بھی ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ عمران خان کو میں جانتا ہوں اور وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اگر وزیر اندر کرنے تھے تو بابر اعوان کواندر کردیتے ، پرویز خٹک کیس سمیت موجود ہیں اور اعظم سواتی بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس جیلوں میں ڈالنے کیلئے وزیروں کی کمی نہیں ہے ، قوم کو کیوں دھوکا دیا جارہاہے ؟

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ چین نے500وزیر کے عہدے کے افراد کوجیلوں میں نہیں ڈالا بلکہ ان میں 12جرنیل ، ایک سابق آرمی چیف اور کاروباری طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

مزید : قومی


loading...