لیگی رہنما جاوید لطیف نے جے یو آئی کے دھرنے میں شرکت کے حوالے سے شہباز شریف کے اختلاف کی تصدیق کردی

لیگی رہنما جاوید لطیف نے جے یو آئی کے دھرنے میں شرکت کے حوالے سے شہباز شریف کے ...
لیگی رہنما جاوید لطیف نے جے یو آئی کے دھرنے میں شرکت کے حوالے سے شہباز شریف کے اختلاف کی تصدیق کردی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہاہے کہ یہ دھرنا مولانا فضل الرحمان یا ن لیگ کا نہیں ہے بلکہ یہ دھرنا پاکستانی قوم کاہے، شہباز شریف کو دھرنے سے اختلاف رہاہے لیکن جب قائد میاں نواز شریف کہیں گے تو پھر سب اس پر عمل کریں گے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ یہ دھرنا مولانا فضل الرحمان یا ن لیگ کا نہیں ہے بلکہ یہ دھرنا پاکستانی قوم کاہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو دھرنے سے اختلاف رہاہے لیکن جب قائد میاں نواز شریف کہیں گے تو پھر سب اس پر عمل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جیل میں بھی اتنے موثر ہیں جتنے جیل سے باہر تھے بلکہ جیل میں وہ باہر سے زیادہ موثر ہیں اور ان کاہاتھ عوام کی نبض پر ہے ۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ تاجروں کا کسی ادارے کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کرنا حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری پر کرپشن کیسز سینیٹ کے الیکشن میں بھی تھے اور 2018میں بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے چائنہ جاکر بہت اچھی بات کی ہے کیونکہ وہ الیکشن سے پہلے جن لوگوں کی لسٹ دیا کرتے تھے ، ان میں سے 99فیصد لوگ پکڑے جاچکے ہیں ۔

مزید : قومی


loading...