مدت پور ی کرنے دیں کارکردگی نہ دکھا سکے تو گھر چلے جائیں گے ، صوبائی وزیر کی انوکھی منطق

مدت پور ی کرنے دیں کارکردگی نہ دکھا سکے تو گھر چلے جائیں گے ، صوبائی وزیر کی ...
مدت پور ی کرنے دیں کارکردگی نہ دکھا سکے تو گھر چلے جائیں گے ، صوبائی وزیر کی انوکھی منطق

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی مدت مکمل کرنے دیں ، اگر فیل ہوجائیں گے تو ہم اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے چلے جائیں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “میں گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ ن لیگ کہتی ہے کہ سب لوگ سڑکوں پر ہیں لیکن ان کے دور میں بھی سب لوگ سڑکوں پر تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تحریک انصاف نے حکومت لی تو کھربوں روپے کے چیک ڈس آنر ہوچکے تھے اور ہر طرف افراتفری پھیل چکی تھی ۔ ان کا کہنا تھاکہ ن لیگ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شامل نہیں ہوگی ، حکومت دھرنوں سے ڈرنے والی اورجانیوالی نہیں ہے ۔

محمود الرشید نے کہا میں یقین سے کہتا ہوں کہ ہم ایک لاکھ گھر شروع کررہے ہیں جبکہ دس جگہوں پر ہمارے 25ہزار یونٹ چل رہے ہیں،انتظار کریں اور صبر کریں ، ہمیں اپنی مدت مکمل کرنے دیں ، اگر فیل ہوجائیں گے تو ہم اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے چلے جائیں گے ۔

مزید : قومی


loading...