”چینی صدر کے بھارت جانے سے پہلے چین نے پاکستان کے ساتھ یہ کام کیا “وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایسی بات بتا دی کہ آپ بھی چین کی دوستی پر ناز کریں گے

”چینی صدر کے بھارت جانے سے پہلے چین نے پاکستان کے ساتھ یہ کام کیا “وزیر ...
”چینی صدر کے بھارت جانے سے پہلے چین نے پاکستان کے ساتھ یہ کام کیا “وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایسی بات بتا دی کہ آپ بھی چین کی دوستی پر ناز کریں گے

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین نے صدر شی جن پنگ کے دورہ بھارت سے پہلے پاکستان کو اعتماد میں لیا، بیجنگ صدر شی جن پنگ کے دورہ بھارت کے بعد بھی اسلام آباد کو پوری طرح باخبر رکھے گا۔دورہ چین کے حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیر پر چین نے پاکستان کی تاریخی پوزیشن کو اپنایا ہوا ہے، چین کے صدر شی پنگ غیر رسمی اور مختصر دورے پر بھارت جائیں گے جس کے بعد پاکستان کو اس دورے سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق چین کی پوزیشن واضح ہے، چینی قیادت نے پاکستان کی تاریخی پوزیشن کو اپنایا ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ11،12 اکتوبر کو بھارت کا دورہ کریں گے۔

مزید : قومی


loading...