کیپٹن صفدر (ر) ن لیگ کی سینئر قیادت کاحصہ ہیں،مائزہ حمید کا دعویٰ

کیپٹن صفدر (ر) ن لیگ کی سینئر قیادت کاحصہ ہیں،مائزہ حمید کا دعویٰ
کیپٹن صفدر (ر) ن لیگ کی سینئر قیادت کاحصہ ہیں،مائزہ حمید کا دعویٰ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ن لیگی رہنما مائزہ حمید نے کہاہے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت سے متعلق نواز شریف کی ہدایت کے مطابق فیصلہ کیا جائیگا ،کیپٹن صفدر (ر) ن لیگ کی سینئر قیادت کاحصہ ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے مائزہ حمید نے کہا کہ وزیر اعظم باتھ روموں اور لنگرخانوں سے دھیان ہٹا کر ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں پر توجہ دیں، تجاوزات کے نام پر حکومت نے چھابڑی والوں تک کو بھی بیروزگار کردیا ہے ۔

مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت سے متعلق نواز شریف کی ہدایت کے مطابق فیصلہ کیا جائیگا ، کیپٹن صفدر سینئر قیادت کاحصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی ورکر کے طور پر اپنی مرضی سے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کرسکتے ہیں۔

مزید : قومی


loading...