”ہم کسی ٹیم کو شکست نہیں دے سکتے اگر میچ کے درمیان میں ۔۔۔“سری لنکا سے وائٹ واش کے بعد سرفراز احمد نے غلطی تسلیم کرلی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کپتان قومی ٹیم سرفراز احمد نے کہاہے کہ میرا خیال ہے کہ ہم نے باﺅلنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے لیکن ہیں میچ کے درمیان میں اچھی پارٹنر شپ کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہمیں ہر اوور میں آٹھ سے نو رنز بنانے چاہئے ، اگرچہ یہ مشکل ہدف ہے ۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے خاص طور پر ہمارا بیٹنگ آرڈر تسلی بخش نہیں رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کوموقع دیا جائے ، ہمیں بیٹنگ ، باﺅلنگ اور فیلڈنگ میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور خاص طور پر فیلڈنگ میں۔ ہم کسی ٹیم کوشکست نہیں دے سکتے اگر میچ کے درمیان میں اس طرح کیچ چھوڑتے رہے جس طر ح سری لنکا کے خلاف سیریز میں چھوڑے گئے ہیں۔