سری لنکا کو کمزور ٹیم سمجھا، شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں،چیف سلیکٹر

سری لنکا کو کمزور ٹیم سمجھا، شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں،چیف سلیکٹر
سری لنکا کو کمزور ٹیم سمجھا، شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں،چیف سلیکٹر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف سلیکٹر و کوچ مصباح الحق نے کہاہے کہ میں نے ٹیم کا انتخاب کیا تھا ، شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، ہم سری لنکا کو کمزور ٹیم سمجھ رہے تھے ۔
سری لنکن ٹیم کے ہاتھو ں وائٹ واش کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ہماری ٹیم نے ہوم گراﺅنڈ میں بھی اچھا کھیل پیش نہیں کیا ، میں نے سیریز میں نئے لڑکے کھلانے کا کہاتھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سری لنکا کو کمزور ٹیم سمجھ رہے تھے ۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں ، میں نے ٹیم کا انتخاب کیا ہے اور میں جوابدہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خود نمبر ون سمجھ رہے تھے لیکن سری لنکا نے اچھا کھیلا ہے ۔

مزید :

کھیل -