وفاقی وزیر ریلوے نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی

وفاقی وزیر ریلوے نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی
وفاقی وزیر ریلوے نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ چین کے ساتھ ایم ایل ون کا منصوبہ طے ہوگیاہے جس کے لئے میں ساری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

دنیانیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے دورہ چین کے دوران اپنا پچاس فیصد سے زائد وقت چینی قیادت کو مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے آگاہ کرنے میں صرف کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر بھارت صرف ایک دن کیلئے جارہے ہیں، چائنہ میں آرمی چیف اور وزیراعظم کی الگ الگ ملاقاتیں ہونی تھیں لیکن چینی قیادت نے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت ایک ساتھ بٹھا کر ملاقات کی ، اس حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے پریس ریلیز جار ی کی جاسکتی ہے ۔

شیخ رشید کا کہناتھاکہ چین کے ساتھ ایم ایل ون طے ہوگیاہے جس کے لئے میں ساری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے ، ریکوڈ ک کے معاملے پر جس کمپنی سے ہم نے 6بلین ڈالر کا کیس ہار اہے وہ واپس آنے کیلئے تیار ہے ۔چین مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ کھڑاہے ۔

مزید : قومی


loading...