بلاول بھٹو نے آزادی مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ، حکومت کیلئے لرزہ خیز خبر آگئی

بلاول بھٹو نے آزادی مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ، حکومت کیلئے لرزہ خیز ...
بلاول بھٹو نے آزادی مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ، حکومت کیلئے لرزہ خیز خبر آگئی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے ، ہم مولانافضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کرتے ہیں ، آزادی مارچ کے شیڈو ل کے متعلق ابھی ہمیں آگاہ نہیں کیا گیا ، شیڈول سے آگاہی کے بعد ہمارے مقامی رہنما آزادی مارچ کا استقبال کریں گے ۔

پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نالائق اور نا اہل حکومت نے معیشت کوتباہ کردیاہے ، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں معاشی انصاف ہو۔ انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا ، نالائق اورنا اہل حکومت عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے ، ہم مولانافضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کرتے ہیں ، آزادی مارچ کے شیڈو ل کے متعلق ابھی ہمیں آگاہ نہیں کیا گیا ، شیڈول سے آگاہی کے بعد ہمارے مقامی رہنما آزادی مارچ کا استقبال کریں گے ۔عوام کے مسائل کے لئے تمام جماعتوں کوساتھ مل کرچلنا ہوگا ، عوامی مسائل کے حل کیلئے جمہوریت کی بحالی ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عام آدمی مہنگائی کے سونامی میں ڈوب گیاہے ، بجلی اور گیس سمیت ہر چیز مہنگی کردی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بنی تو وزیر اعظم عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں کہاتھا کہ دھرنے کیلئے کنٹینر اور کھانا بھی دوں گا، اب عمران خان کو کھانا پکانا شروع کرنا چاہئے اور بریانی کاانتظام کرنا چاہئے کیونکہ مولانا فضل الرحمان نے فیصلہ کرلیاہے کہ جینا ہوگا مرنا ہوگا ،دھرنا ہوگا ، دھرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشکل ہے کہ میں خود اس دھرنامیں کوئی کردار ادا کروں۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...