ستوکتلہ، غیر ت کے نام پر بھائی نے 17سالہ بہن کو قتل کر ڈالا
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ستو کتلہ گاؤں میں بھائی نے غیرت کے نام پر 17سالہ بہن کا قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے میں محسن نے فائرنگ کر کے اپنی 17سالہ بہن کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے نعش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے پولیس کے مطابق 17سالہ ماریہ کچھ عرصہ قبل گھر سے لڑکے کیساتھ بھاگ کر چلے گئی تھی جسے پنچائیت کے ذریعے واپس لایا گیا تھا ملزم کو اپنی بہن کے بھاگنے کا رنج تھا جس کی وجہ سے اس نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔