افسران عوام تک انصاف کی باآسانی فراہمی کو یقینی بنائیں، آئی جی 

افسران عوام تک انصاف کی باآسانی فراہمی کو یقینی بنائیں، آئی جی 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اورشہریوں کی بے لوث خدمت پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے چنانچہ نوجوان پولیس افسران بہترین سپر وائزری کردار ادا کرتے ہوئے نہ صرف مظلوم و مستحق شہریوں کے دست و بازو بنیں بلکہ ماتحت سٹاف سے بہتر سے بہتر پرفارمنس لے کر عوام تک انصاف کی باآسانی فراہمی کو یقینی بنائیں انہوں نے مزیدکہاکہ جدید پولیسنگ اورتھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے شہریوں کو نوجوان افسران سے بڑی توقعات ہیں لہٰذا نوجوان افسران جدید پولیسنگ، ہائی پروفیشنلزم اور خدمت خلق کے جذبے کو اپنا شعار بنا کر پولیس اور عوام کے درمیان روابط کو بہتر سے بہتر بنائیں انہوں نے مزیدکہاکہ کیرئیر کے آغاز میں مشکل جگہوں پر پوسٹنگ کو ترجیح دیں اور پروفیشنل لائف کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے وہ آغاز سے ہی سیکھنے کے عمل پر بطور خاص توجہ مرکوز رکھیں انہوں نے مزیدکہاکہ ماتحت اہلکاروں سے بہتر سے بہتر پرفارمنس لینابھی سپروائزی افسران کی ذمہ داری ہے چنانچہ فور س کے ساتھ نرم گفتاری اور بہتر رویہ اپناتے ہوئے انہیں بھرپور اعتماد دیا جائے تاکہ وہ بغیر کسی ڈر یا خوف عوام کی خدمت اور جرائم کے خاتمے کیلئے نہ صرف خود کو مصروف عمل رکھیں بلکہ افسر سے اہم معلومات حتیٰ کہ اپنے ذاتی مسائل بھی شیئر کر سکیں انہوں نے مزیدکہاکہ دفاتر میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی اور نرم رویے سے پیش آیا جائے یہ ہدایات انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں نوجوان اے ایس پیز سے خطاب کے دوران جاری کیں  وفد میں وہ اے ایس پیز شامل تھے جن کی خدمات وفاق نے پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں عوام میں پولیس فورس کا مجموعی تشخص بہتر بنانے کیلئے خوش اخلاقی کا کلچر پروان چڑھایا جائے اور ماتحت سٹاف کے ساتھ ساتھ دفاتر میں آنے والے ہرشریف شہری کوبھرپور عزت و تکریم دی جائے اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز پنجاب، سید خرم علی بھی موجود تھے۔ 

مزید :

علاقائی -