ہر طرح کے حالات سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، جمیل ظفر
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہو ر کی ہدایت پر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ سے چہلم حضرت امام ِحسین ؓاورعرس داتا گنج بخش ؒکے موقع پر سکیورٹی پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں کوان کے ڈیوٹی پوائنٹس پربروقت کھانا فراہم کیا گیا ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کی زیر نگرانی افسران و اہلکاروں کو سکیورٹی پروگرام کے مطابق کھانا بھجوایا گیا تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کا کہنا تھا کہ کھانا پنجاب کانسٹیبلری، پولیس لائنز، ایلیٹ فورس، ڈولفِن سکواڈ، اینٹی رائٹ فورس اور اسپیشل برانچ میں تقسیم کیا گیا داتا درباراور چہلم امام حسین ؓکے روٹ اور دیگر ڈیوٹی پوائنٹس پر کھانا بھجوایا گیا کھانا پولیس لائنز سے اسپیشل ڈیوٹی پر تعینات تقریباً 8 ہزار00 5سے زائد جوانوں کو بھجوایا گیا عرس مبارک کے دوسرے روز بھی تقریباً 7 ہزار 5سوسے زائد اہلکاروں کو ڈیوٹی پوائنٹس پر کھانا دیا گیا سپیشل ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران و اہلکاروں کو دن بھر ٹھنڈا پانی فراہم کیا جا تارہا ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کھانا کیپیکنگ اور ترسیل کے دوران حفظانِ صحت اور حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل درآمدیقینی بنایا گیاہے لاہور پولیس ہر طرح کے حالات سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔