کامونکے، گاڑی کی زد میں آ کر معمر خاتون جاں بحق
کامونکے (نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان) گھنیا کے نزدیک پینسٹھ سالہ خاتون جی ٹی روڈ عبور کررہی تھی کہ اس دوران نامعلوم گاڑی اُسے کچل کر فرار ہوگئی جس کے نتیجہ میں خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ریسکیو1122کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔
جہاں پر متوفیہ کی شناخت نہ ہوسکی ہے۔صدر پولیس مصروفِ تفتیش ہے۔