ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے کے مال ورز سے محروم 

ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے کے مال ورز سے محروم 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)  ڈاکو راج بدستور برقرار شہر میں ایک ہی روز دو درجن سے زائد وارداتیں تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں چور کے گھر تالے توڑ کرمحمد لطیف کے گھر سے 18لاکھ 50ہزار مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان لے اڑے ہربنس پورہ کے علاقے میں ڈاکو عبدالسمیع کی دکان سے ایک لاکھ 30ہزار لوٹ کر فرار، نصیر آباد کے علاقے میں ڈاکو فیصل کی فارمیسی سے ایک لاکھ 71ہزار کی ڈکیتی، بھاٹی گیٹ کے علاقے میں ڈاکو سپیڈوبس کے کیشئیر سے 2لاکھ 60ہزار کی نقدی لوٹ کر فرار، ملت پارک کے علاقے میں ڈاکوؤں نے وقاص سے ایک لاکھ 45ہزار لوٹ لیے، ساندہ کے علاقے میں ڈاکو عدنان اور اس کی فیملی سے 50ہزار لوٹ کر فرار  چوہنگ کے علاقے میں ڈاکو بشریٰ بی بی سے ڈاکو 2لاکھ 70ہزار نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار، سبزہ زار کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں نے عثمان اوراس کے دوست سے 2لاکھ 13ہزار نقدی اور موبائل فونز چھین لیے مصطفی ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو جمیل سے 5ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے شالیمار کے علاقے میں اظہر محمود سے 84ہزار چھین لیے گئے  ساندہ کے علاقے میں ڈاکو رحمان سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے علاقہ ازیں باغبانپورہ سے حافظ ظہیر احمداور قلعہ گجر سنگھ سے ایاز کی کاریں چوری ہو گئیں جبکہ شفیق آباد سے علی رضا، گلبرگ سے اسامہ، غالب مارکیٹ سے شاہد، اچھرہ سے امتیاز، لیاقت آباد سے شاہنواز،مسلم ٹاہن سے غلام عباس، اقبال ٹاؤن سے احمد، ملت پارک سے بابر علی، ساندہ سے شاہ ذیب، شاہدرہ سے عمران حیدر، اسلام پورہ سے محمد عمر فاروق، فیکٹری ایریا سے علی عباس، شمالی چھاؤنی سے مختار احمد، مصطفی آباد سے ذکریا، ہربنس پورہ سے عابد خان، باٹا پور سے محمد زید، مزنگ سے علی عابد، نواب ٹاون سے بنیامین اور ایاز، نصیر آباد سے فریاد، کوٹ لکھپت سے جاوید کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں اور اقبال ٹاون سے شہزاد اور غالب مارکیٹ سے فیصل کا رکشہ چوری ہو گیا۔

مزید :

علاقائی -