موٹرسائیکل چوری، شہری کا اعلیٰ حکام سے مقدمہ کے اندراج کا مطالبہ 

موٹرسائیکل چوری، شہری کا اعلیٰ حکام سے مقدمہ کے اندراج کا مطالبہ 

  

لاہور(کرائم رپورٹر) اے ایس پی ڈیفنس کے دفتر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری بتایا گیا ہے کہ چونگی امر سدھو کے رہائشی محمد بلال نے سی سی پی او لاہور کو ایک مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دے رکھی ہے جس پر وہ گزشتہ دو روز قبل اے ایس پی ڈیفنس کے دفتر واقع تھانہ ڈیفنس (اے) میں گیا اور اپنی موٹر سائیکل LZT-9293 تھانہ کے مین گیٹ کے سامنے لاک لگا کر کھڑی کر دی  اے ایس پی ڈیفنس سے ملنے کے بعد واپس آیا تو اسکی موٹر سائیکل تھانہ کے سامنے موجود نہ تھی  شہری محمد بلال نے سی سی پی لاہور اور ڈی آئی جی آپریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ مقدمہ درج کر کے چوروں کا سراغ لگایا جائے  ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ شہری بلال کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور جلد چوروں کا سراغ لگا کر موٹر سائیکل برآمد کرلی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -