سی سی پی اوکی اختیار ملنے سے پہلے ہی ایس ڈی پی اوز کیخلاف کارروائیاں شروع 

سی سی پی اوکی اختیار ملنے سے پہلے ہی ایس ڈی پی اوز کیخلاف کارروائیاں شروع 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)عمر شیخ نے اختیار ملنے 

سے پہلے ہی ایس ڈی پی اوز کیخلاف کارروائیاں شروع کر دیں سی سی پی او عمر شیخ نے آئی جی پنجاب سے ڈی ایس پیز کے تبادلے کرنے کے اختیارات مانگے تھے لیکن آئی جی کی جانب سے تاحال سی سی پی او کو اختیارات نہیں سونپے گئے، لیکن عمر شیخ نے خود ساختہ اختیارات استعمال کرتے ہوئے ڈی ایس پیز کو خود ہی کلوز کرنا شروع کردیا چند روز میں ہی عمر شیخ نے اب تک 7 ایس ڈی پی اوز کے خلاف کارروائی کی، زبانی احکامات پر 3 ڈی ایس پیز کو اب تک اپنا پی ایس او لگائے چکے ہیں، جن ڈی ایس پیز کیخلاف کارروائیاں کی گئی ہیں، ا ن میں ایس ڈی پی باغبانپورہ،سمن آباد، ماڈل ٹاؤن اور شاہدرہ شامل ہیں، اسی طرح اسلام پورہ، ماڈل ٹاؤن، شمالی چھاو نی کے ایس ڈی پی اوز کو عہدوں سے ہٹا چکے ہیں۔

 قانونی طور پر ایس ڈی پی اوز کے تبادلے آئی جی پنجاب کا صوابدیدی اختیار ہے۔

مزید :

علاقائی -