ماہ ستمبر میں 15پر2لاکھ 56ہزار758کالز موصول ہوئیں 

ماہ ستمبر میں 15پر2لاکھ 56ہزار758کالز موصول ہوئیں 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو کالز کے اعداد و شمار برائے ستمبر جاری کر دیئے تفصیلات کے مطابق ستمبر میں 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر2لاکھ 56ہزار 758 کالز موصول ہوئیں ٹوٹل موصول شدہ کالز میں سے 1لاکھ68ہزار056غیر متعلقہ کالز کی گئیں جن میں مختلف معلومات کے حصول کیلئے23ہزار 669 کالز موصول کی گئیں قوانین کی خلاف ورزی پر45 ہزار 744پرپولیس بھیجوائی گئی ستمبر کے دوران ٹریفک سے متعلقہ4ہزار438کالز پر مدد فراہم کی گئی پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی کے لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر کی مدد سے24 گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوایا گیا ایک ماہ میں 178موٹر سائیکلز 2گاڑیاں اور 2آٹو رکشہ برآمد کرکے مالکان کے حوالے کیے گئے ترجمان پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہری ایمرجنسی کی صورت میں 15 ہیلپ لائن کااستعمال کریں۔

مزید :

علاقائی -