ڈی آئی جی آپریشنز‘ ڈپٹی کمشنر لاہور کامختلف علاقوں کادورہ 

 ڈی آئی جی آپریشنز‘ ڈپٹی کمشنر لاہور کامختلف علاقوں کادورہ 

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)چہلم حضرت امام حسین ؓ اور عرس حضرت داتاگنج بخشؒکے موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کادورہ کیا ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی سی لاہور نے شبیہ تعزیہ جلوس کے روٹ پرسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اشفاق خان اور مدثر ریاض نے موچی گیٹ، دہلی گیٹ،کوتوالی چوک، پانی والا تالاب، کربلا گامے شاہ سمیت عرس حضرت داتا گنج بخش ؒکے سکیورٹی انتظامات بھی چیک کئے ونگ کمانڈر رینجرز 12 ونگ بریگیڈیئر نبیل ظفر،اے سی سٹی تبریز مری،ڈی ایس پیز،پولیس و ضلعی انتظامیہ کے افسران ہمراہ تھے متعلقہ افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈپٹی کمشنرلاہورکو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی افسران نے شبیہ تعزیہ جلوس کے منتظمین اورشیعہ اکابرین سے بھی ملاقات کی ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈیوٹی پوائنٹس پر تعینات پولیس افسران وا ہلکاروں کو انتہائی الرٹ ہوکر فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی جلوس کے داخلی راستوں کے علاوہ تمام ذیلی راستوں کو اختتام تک سیل رکھا جائے کورونا خدشات کے پیش نظر شرکاء ماسک پہنیں ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے مانیٹرنگ کیمروں کے ذریعے شہر بھر کے سکیورٹی انتظامات چیک کئے۔

مزید :

علاقائی -