ایس ایچ او پر گھر میں گھس کر تشدد، اسلحہ کے زور پر رقم نکلوانے کا الزام

ایس ایچ او پر گھر میں گھس کر تشدد، اسلحہ کے زور پر رقم نکلوانے کا الزام

  

لاہور(کرائم رپورٹر)گھریلو جھگڑے کا معاملہ ایس ایچ او باٹا پوڑ  فاروق اصغر اعوان نے  اپنی ٹیم کے ہمراہ مبینہ طور پر لاقانونیت کی انہتا کردی   سائل پر ْاس کا بیٹا اغواء کرنے کا الزام لگا کر گھر میں گھس گیا سائل پر تشدد، پسٹل تان کر ساڑھے تین لاکھ روپے بھی نکلوا لیے شہری میاں بلال نے الزام لگایا ہے کہ اس کا اپنی بیوی کساتھ گھریلو جھگڑا ہوا سالے عثمان آفتاب نے پولیس کساتھ ملکر گھر پر ہلہ بول دیا گاڑی پر چڑھ کر چھلانگیں لگاتے رہے جس سے علاقہ میں بھی خوف ہراس پھیل گیا شہری میاں بلال نے سی سی پی او لاہورسے پولیس گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے  مقامی ایس ایچ او نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -