دیپالپور، پولیس کی کارروائی، ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 5 کارندے گرفتار
دیپال پور(نمائندہ پاکستان) پولیس کی بڑی کارروائی پولیس نے دن رات کی محنت سے4 خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 5 کارندے گرفتار،نقدی رقم،اسلحہ،موٹرسائیکل،رکشہ، مویشی برآمد دیپالپور ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد کے احکامات پر ایس ڈی پی او دیپالپور عابد حسین ظفر کی نگرانی میں سپیشل پولیس سکواڈ نے دن رات کی محنت سے تحصیل بھر میں خوف کی علامت بنے ہوئے4 خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت5ارکان گرفتار کر لیے اس موقع پر ایس ڈی پی او عابد حسین ظفر نے دیپال پور پریس کلب وانجمن صحافیاں (رجسٹرڈ) سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتلایا کہ گرفتار ڈکیت گینگ اللہ دتہ عرف دتو کے گینگ کے سرغنہ سمیت 2 افراد گرفتار،غلام مصطفی عرف مصطی ڈکیت گینگ سمیت 3ملزمان گرفتار، محمد اشرف عرف اچھو، سرغنہ سمیت3 گرفتار افضال عرف عابد گینگ کے چار کارندے گرفتارکئے گئے ہیں اور ان کے قبضے سے 22 لاکھ روپے کا مال مسروقہ جس میں چھینی گئی نقدی رقم، اسلحہ ضرب گولیاں،موٹرسائیکل،رکشہ اور مویشی سمیت برآمد کیا گیا ہے۔
گرفتار ڈکیت گینگ علاقہ بھر میں بینک سے رقم نکلوا کرلے جانے والے افراد کا پیچھا کر کے انہیں گن پوائنٹ پر لوٹ لیتے اور مختلف شاہراہوں پر گن پوائنٹ پر موٹرسائیکلیں، نقدی رقم،رکشے مویشی چھین لیتے تھے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ڈی پی او دیپالپور کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس سکواڈ تشکیل دے دیا ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔