ہارون آباد، اشتہاری،منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار
ہارون آباد (نامہ نگار)ہارون آباد، پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن، مجرمان اشتہاری، منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرضلع بھر میں جرائم پیشہ افرادکے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران اے کیٹیگری سمیت 07 اشتہاری مجرمان اور متعدد دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے04مقدمات درج کیے گئے۔جن میں 306لیٹر شراب ولہن معہ آلات کشید 1 چالوبھٹی اور 260 گرام چرس برآمد ہوئی۔جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کے دوران04 ملزمان گرفتار ہوئے، جن کے قبضہ سے 3 پسٹل30بور اور 01 بندوق 12 بور برآمد ہوئی۔گرفتار شدہ ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا گیا۔