2 ملزمان گرفتار، موٹرسائیکلیں، نقدی برآمد
گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ) سی آئی اے پولیس نے موٹر سائیکل چور ی کی درجنوں وارداتو ں میں ملوث ومطلوب خرم بین الاضلائی موٹر سائیکل چور گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا ہے ایک لاکھ روپے نقدی،سات عدد موٹرسائیکل اور ماسٹر کی برآمد کر لی گئی۔
ہیں۔
دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ لاہور اور گوجرانوالہ کے متعدد علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انسداد جرائم و سماج دشمن عناصر کے خلاف موثر کاروائی کے لئے ڈی ایس پی سی آئی ا ے محمد نواز سیال نے اسسٹنٹ سب انسپکٹربلال احمد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر منیر عرفان ودیگران پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دیتے ہوئے انہیں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کا ٹاسک دیا اور ٹیم کی خودسپر ویژن کی۔پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ملزمان کی گرفتاری پر سماجی و سیاسی تنظیموں، تاجر برادری اور شہریوں نے پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔