شاہ کوٹ، ملزمان پولیس حراست سے ساتھی کو چھڑوا کر فرار

    شاہ کوٹ، ملزمان پولیس حراست سے ساتھی کو چھڑوا کر فرار

  

شاہ کوٹ(نمائندہ خصوصی)نامعلوم مسلح کار سوارملزمان نے دن دیہاڑے سول کورٹس کے باہر گن پوائنٹ پر پولیس حراست سے زبردستی ساتھی ملزم چھڑوا لیا اور فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل سمیت قریبی تھانوں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پولیس تھانہ صدر شاہ کوٹ نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں لاہور کے رہائشی ملزم صاحب علی کو گرفتار کیا تھا اور آج اسے عدالت پیشی کے بعد میڈیکل کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر شاہ کوٹ لیجا رہی تھی کہ شاہ کوٹ شیخوپورہ مین جی ٹی روڈ پر سول کورٹس کے بالکل باہر پراڈو گاڑی میں جدید اسلحہ سے مسلح تین نامعلوم ملزمان نے پولیس سب انسپکٹر اور اہلکاروں پر سیدھی بندوقیں تان لیں اور ساتھی ملزم کو گاڑی میں بٹھا کر فرار ہوگئے 

مزید :

علاقائی -