اوکاڑہ، تیزرفتار ٹرالر کی ٹکر سے دوسرے ٹرک کا ڈرائیور جاں بحق، کنڈ یکٹر شدید زخمی 

اوکاڑہ، تیزرفتار ٹرالر کی ٹکر سے دوسرے ٹرک کا ڈرائیور جاں بحق، کنڈ یکٹر شدید ...

  

اوکاڑہ(نامہ نگار)اوکاڑہ نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے دوسرے ٹرک کا ڈرائیور جاں بحق کنڈیکٹرشدید زخمی ہوگیا مرنے والا ڈرائیور اور زخمی کنڈیکٹر اپنے ٹرک کا ٹائر بدل رہے تھے کہ ٹرالر نے ٹکرماردی ریسکیو1122ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے پر اختر آباد کے قریب ایک بیڈ فورڈ ٹرک کا ٹائر پنکچر ہوگیا جس کا ڈرائیور محمد مظہر ولد اسلم اور کنڈیکٹر ظفر اقبال ولد محمد بوٹا جو کہ خوشاب کے رہنے والے تھے اپنے ٹرک کا پنکچر ٹائر تبدیل کررہے تھے کہ اچانک ایک22ویلر ٹرالر نے تیزرفتار ی کے باعث بے قابو ہوکر سٹرک کنارے کھڑے بیڈ فورڈ ٹرک کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور محمد مظہر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ کنڈیکٹر ظفر اقبال شدید زخمی ہوگیا حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122جائے حادثہ پر پہنچ گئی امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے مرنے والے ڈرائیور کی نعش اور شدید زخمی کنڈیکٹر کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ساؤتھ سٹی اوکاڑہ منتقل کردیا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ٹرالر ڈرائیور مختار ولد مولا بخش جو کہ صادق آباد کا رہائشی ہے موقع پر گرفتار کرلیاہے اور حادثہ کی ضروری تحقیات شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -